35ویں نیشنل گیمز کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب کے کھلاڑیوں کی کیمپس میں ٹریننگ جاری

جمعرات 17 اپریل 2025 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)35ویںنیشنل گیمز کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب کے کھلاڑیوں کی کیمپس میں ٹریننگ جاری ہے، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں جوڈو، ووشو، ، ٹیبل ٹینس اور کراٹے کے تربیتی کیمپس میں گرلز اینڈ بوائزکھلاڑیوںکو ٹریننگ دی جارہی ہے، کوچز نے کھلاڑیوں کو گیمز کے ساتھ ایکسرسائز اور تکینکس سکھائیں،جوڈو،کراٹے اور ووشو کی گرلز کھلاڑیوں کے آپس میں میچز بھی کروائے گئے ،ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے تربیتی کیمپس کا معائنہ کیا اور کیمپس میں کھلاڑیوں سے سہولیات بارے پوچھا۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے کہا کہ تربیتی کیمپس میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات مہیا کی جارہی ہیں، پنجاب کے کھلاڑی نیشنل گیمز میں میڈلز پوزیشن میں ٹاپ پر ہوں گے، پنجاب کی ٹیموں کے تربیتی کیمپس 29اپریل تک لاہور اور فیصل آباد میں جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :