حرا مانی کی ہمشکل نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

سوشل میڈیا صارفین نے ڈاکٹر اقدس کو حرا مانی کا بہتر ورژن قرار دیا

جمعہ 18 اپریل 2025 13:30

حرا مانی کی ہمشکل نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)پاکستانی معروف اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل نے منظر عام پر آکر فینز کی تمام تر توجہ حاصل کرلی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایک پاکستانی برطانوی انفلوئنسر ڈاکٹر اقدس جو انسٹاگرام پر والدین کیلئے مثبت تربیتی مواد شیئر کرتی ہیں اپنی حرا مانی سے حیرت انگیز مشابہت کی وجہ سے عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر اقدس ناصرف ان کی شکل بلکہ آواز اور بولنے کے انداز نے بھی مداحوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اقدس کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جن کو دیکھ کر صارفین حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کیا آپ حرا مانی ہیں ۔ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ آپ کی آواز بھی بالکل حرا مانی جیسی ہے ۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ڈاکٹر اقدس کو حرا مانی کا بہتر ورژن بھی قرار دیا ہے۔ڈاکٹر اقدس کا مشن والدین کو بچوں کی بہتر تربیت کیلئے راہنمائی فراہم کرنا ہے اور وہ اسی مقصد کے تحت سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اب اس سوال پر بھی بحث کر رہے ہیں کہ کیا یہ صرف اتفاق ہے یا کہیں دونوں میں کوئی تعلق موجود ہی ۔