نوشہرہ ورکاں ،اسسٹنٹ کمشنر کی غیر قانونی فلنگ اسٹیشنز کے خلاف کاروائی، ایک کو سیل کر دیا

جمعہ 18 اپریل 2025 13:43

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے پٹرول/ڈیزل کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی یقینی بنانے اور این او سی ،کے فارم ،کے بغیر چلنے والے پمپس کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

موقع پر K فارم فراہم نہ کرنے پر گرمولہ ورکاں میں پٹرول پمپ سیل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے نوشہرہ ورکاں سٹی اور مختلف گلیوں محلوں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور واضع ہدایات میں تعفن سے پاک صاف اور ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی۔\378

متعلقہ عنوان :