ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 18 اپریل 2025 14:30

میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف اور امریکی ٹینس کھلاڑی بنجمن شلٹن بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔ بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جرمنی کے شہر میونخ کے ایم ٹی ٹی سی افیٹوس میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں میزبان ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن جرمن حریف کھلاڑی ڈینیئل آلٹ میئر کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں امریکا کے ٹینس کھلاری اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ بنجمن شلٹن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے نیدرلینڈز کے حریف کھلاڑی بوٹک وین ڈی زنڈشلپ کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(1-7) اور 3-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932