چھوٹی کیاریوں میں لگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی فراہم کرنے کی ہدایت

جمعہ 18 اپریل 2025 17:26

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) محکمہ زراعت نے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت چھوٹی کیاریوں میں لگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پسرور سجاد حیدر نے کہا ہے کہ جن افراد نے گھریلو سطح پر کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت موسم گرما کی سبزیاں کاشت کی ہیں وہ کیاریوں کو کھلا پانی لگانے کی بجائے صبح یا شام کے وقت حسب ضرورت فوارے کی مدد سے پانی لگائیں تاکہ پیداوار میں بہتر اضافہ ہو ،بیج اور سبزیوں کو جمنے میں کسی نقصان کا سامنا نہ کرناپڑے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکار نرسری کے ذریعے لگائی جا نے والی سبزیوں کو جالی یا ململ کی چھوٹی ٹنل بنا کر کاشت کی جائیں تاکہ ننھے منے پودوں کو پرندوں،کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ جڑی بوٹیاں فصل کی خوراک، پانی اور روشنی میں حصہ دار بننے کے ساتھ ساتھ بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے پھیلاؤ میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہیں لہٰذا بذریعہ گوڈی ان کا بروقت تدارک بھی اشد ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :