خیبر پختونخوا میں ضم اضلاع کے عوام پر صوبائی حکومت کا بھاری وار

سابق فاٹا اور پاٹا کے 15اضلاع ٹیکس دائرہ کار میں لانے کیلئے تیاریاں شروع کردی

جمعہ 18 اپریل 2025 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)خیبر پختونخوا میں ضم اضلاع کے عوام پر صوبائی حکومت کا بھاری وار، سابق فاٹا اور پاٹا کے 15اضلاع ٹیکس دائرہ کار میں لانے کیلئے تیاریاں شروع کردی ۔ 15اضلاع کی ٹیکس استثنیٰ کی مد ت جون 2025کو ختم ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ضم اضلاع کے عوام بھی ٹیکس کے دائر اختیار میں آگئے ، خیبر پختونخوا حکومت نے سابق فاٹا اور پاٹا کے 15اضلاع ٹیکس دائرہ کار میں لانے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں ، 15اضلاع کی ٹیکس استثنیٰ کی مد ت جون 2025کو ختم ہورہی ہے ،وفاقی حکومت نے گزشتہ سال کابینہ اجلاس میں ایک سال استثنیٰ کی منظوری دی تھی ،ملاکنڈ ڈویڑن اور سابق فاٹا میں صوبائی ٹیکسز کے نفاذ کیلئے محکمہ خزانہ کے پی نے بھی تیاریاں شروع کردیں۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق صوبائی نوعیت کے ٹیکس کے نفاذ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے مقامی تاجروں سے بات کی جائے گی ۔ سابق فاٹا و پاٹا میں ٹیکس کے نفاذ کیخلاف گزشتہ سال بھر پور تحریک بھی چلائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :