پاکستان انٹیریئرز فرنیچر ایکسپو کراچی 2025دوسراکامیاب روز

چار روزہ نمائش میں امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرکی خصوصی شرکت

جمعہ 18 اپریل 2025 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)شہر قائد میں ملک کی سب سے بڑی 4 روزہ فرنیچر نمائش کا آغازہوگیاجو 20 اپریل 2025 تک ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری رہے گی اس نمائش کوپاکستان انٹیریئرز فرنیچر ایکسپو کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے اور زیرو ہیلتھ کیئر پاکستان اس کا آفیشل اسپانسر ہے۔چار روزہ میگا ایونٹ کیدوسریروزامیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرنیدورہ کیاایکسپوسینٹرمیں لگی نمائش کیتینوں ہالزکا دورہ کیا میڈیا سیگفتگوکرتیہوئیمنعم ظفرکا کہنا تھا کہ یہاں آکرخوشی ہوئی کہ پاکستانی فرنیچرکی بڑی رینج موجود ہیمیں آرگنائزرعدنان افضل اورمدیحہ عدنان کوکامیاب نمائش پرمبارکباد پیش کرتا ہوں ہمیں اپنے کاریگر۔

کارخانوں سیتیارہونیوالیفرنیچرکوبین الاقوامی سطح پرمتعارف کروانیکی ضرورت ہیملکی ایکسپورٹ میں فرنیچرانڈسٹری کا بھی اہم حصہ ہیہمیں جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کرتیہوئیاپنی مصنوعات کوبین الاقوامی منڈیوں تک پہنچانا ہوگاپاکستانی فرنیچرتیارکرنیوالیہنرمندوں کو کوئی ثانی نہیں انکی مہارت انکیکام میں نظرآتی ہیغزہ میں مظلوموں پرجوظلم ہورہا ہیاسکیخلاف ہمیں آوازاٹھانا ہوگیامیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم کی قیادت میں جماعت اسلامی مظلوموں کی آواز بن رہی ہیخریداروں سیکہوں گا ہمیں غیرملکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکیملکی مصنوعات کی خریداری کوفروغ دینا ہوگا معاشی سرگرمیوں میں بہتری کیلئے ایسی نمائشیں معاون ثابت ہوتی ہیں آپ کے لیے ایک شاندار خریداری کا تجربہ لے کر آرہا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

یہ ایونٹ انٹیریئر اور فرنیچر انڈسٹری کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا،ایکسپوسینٹرکراچی کے تین ہالزپرمشتمل اس نمائش میں ایونٹ آرگنائزرانٹیرئیرفرنیچراورسی ای او عدنان افضل ایگزیکٹیوڈائریکٹرمدیحہ عدنان کاکہنا تھا کہ نمائش میں 100سیزائد برانڈ شریک ہیں جہاں 50 فیصدتک ڈسکانٹس دئیے جارہے ہیں، لگژری ہوم انٹیریئرز، خوبصورت شادی کے فرنیچر سیٹ، گارڈن سیٹس سمیت دیگراشیا دستیاب ہیں۔ جہاں ملک کے معروف فرنیچر و ڈیکوریشن برانڈز، انڈسٹری لیڈرز اور ڈیزائن کے شوقین افراد ایک ہی چھت تلے اکٹھے ہوں گے۔بڑی تعداد میں لوگ ایکسپوسینٹرکا رخ کررہیہیں۔