میں سعید انور کی کچھ جھلک صائم ایوب میں دیکھتا ہوں، جیسن گلیسپی

پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے ابھرتے ہوئے نوجوان اوپنرکی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

ہفتہ 19 اپریل 2025 13:00

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے نوجوان اوپنر صائم ایوب کو سعید انور سے تشبیہ دے ڈالی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک صارف کے سوال کے جواب میں پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے ابھرتے ہوئے نوجوان اوپنر صائم ایوب کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے انکا سابق لیجنڈری اوپنر سعید انور سے موازنہ کر ڈالا۔

سابق کرکٹر و کوچ نے کہا کہ سعید انور تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے، میں انکی کچھ جھلک صائم ایوب میں دیکھتا ہوں۔قبل ازیں سابق کرکٹ تجزیہ کاروں نے بھی صائم ایوب کے مختصر کیرئیر اور انکی جارحانہ بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے کہا تھا کہ اوپنر کے کیرئیر کی شروعات ہی لیجنڈری اسٹار سعید انور کی طرح ہے وہ اگر مستقل مزاجی کا مظاہرہ کریں گے تو پاکستان کیلئے طویل عرصے تک کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اوپنر نے دورہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں صائم نے 2023 میں 6 میچز میں 360 رنز بنائے تھے۔صائم اب تک نصف سنچریاں 5 اور 3 ون ڈے سنچریاں بنا چکے ہیں۔چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل دورہ جنوبی افریقا میں ٹیسٹ میچ کے دوران صائم انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے تاہم 3 ماہ بعد انکی میدان پر واپسی ہوئی ہے۔