اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈیرہ کی جانب سے پاکستان مالیاتی خواندگی ہفتہ منایا گیا

ہفتہ 19 اپریل 2025 17:29

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈیرہ کی جانب سے پاکستان مالیاتی خواندگی ہفتہ ..
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈیرہ کی جانب سے پاکستان مالیاتی خواندگی ہفتہ منایا گیا جس میں مالی شعور اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس ہفتے کے دوران مالیاتی آگاہی کیمپس ، اسکولوں میں آگاہی سیشنز، بینکوں کے دورے، خواتین تنظیموں اور خصوصی افراد کے لیے آگاہی سیشنز منعقد کیے گئے۔

یہ تمام سرگرمیاں مالی شعور کو عام کرنے اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ہماری سنجیدہ کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں۔اس ہفتے کی سب سے نمایاں سرگرمی گومل یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی مالیاتی خواندگی واک تھی، جو اس مہم کا اختتامی اور علامتی قدم ہے۔ہم سب نے مل کر اس وژن کو حقیقت میں بدلیں اور ایک باشعور، خودمختار اور بااختیار"تعاون اور جدت کے ذریعے مالی شمولیت" مالی معاشرہ تشکیل دیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف منیجر اسٹیٹ بینک آف پاکستان بی ایس سی ڈیرہ اسماعیل خان رومان علی کا کہنا تھا کہ "پاکستان مالیاتی خواندگی ہفتہ 2025 کے دوران منعقد کی جانے والی سرگرمیاں اسٹیٹ بینک کے اس عزم کی مظہر ہیں کہ ہر فرد تک مالیاتی معلومات اور سہولیات کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ڈی آئی خان اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے بھرپور شرکت کے ذریعے اس مہم کو کامیاب بنایا۔

خاص طور پر خواتین، نوجوانوں، طلبہ اور خصوصی افراد کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ معاشرہ مالی شعور کی اہمیت کو سمجھنے لگا ہے۔ گومل یونیورسٹی میں ہونے والی مالیاتی واک نہ صرف ایک علامتی سرگرمی تھی بلکہ یہ ہمارے عزم کا عملی اظہار بھی تھی۔ ہم سب کو چاہیے کہ ہم مالی شمولیت کے اس سفر میں شراکت دار بنیں تاکہ ایک روشن، بااختیار اور جامع مالی نظام کی بنیاد رکھی جا سکے۔\378