پاکستان ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے پہلے تاریخی دورے پر ہیں جنہوں نے ہفتہ کو ویلے ٹیٹ اوول کرکٹ گراؤنڈ میں دو گھنٹے کا تربیتی سیشن کیا

ہفتہ 19 اپریل 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) پاکستان ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے پہلے تاریخی دورے پر ہیں جنہوں نے ہفتہ کو ویلے ٹیٹ اوول کرکٹ گراؤنڈ میں دو گھنٹے کا تربیتی سیشن کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی ) کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ آسٹریلیا اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کے لئے قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پہنچ چکی ہیں۔قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ہفتہ کوآسٹریلوی ویمن بلائنڈ ٹیم سے ملاقات کی اور دونوں ٹیمیں اپس میں گھل مل گئی ۔دورے کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :