11ہزار عسکری افراد سمیت 1 لاکھ 40 ہزار اسرائیلوں نے جنگ کیخلاف پٹیشن پر دستخط کردئیے

اتوار 20 اپریل 2025 11:25

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)غزہ جنگ پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف عوامی مخالفت میں اضافہ ہوگیا، غزہ جنگ کے خلاف پٹیشن پر 1 لاکھ 40 ہزا سے زائد اسرائیلیوں نے دستخط کر دیے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق دستخط کرنے والوں میں 11 ہزار سے زائد اسرائیلی عسکری افراد شامل ہیں، دستخط کرنے والوں میں سابق وزیراعظم ایہود بارک، سابق فوجی و انٹیلی جنس سربراہ بھی شامل ہیں۔پٹیشن میں غزہ جنگ کا خاتمہ اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ شامل ہے۔