
پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی بورسٹل جیل فیصل آباد نے 2 قیدی بچوں کا جرمانہ ادا کرکے رہائی دلوا دی
اتوار 20 اپریل 2025 13:05
(جاری ہے)
بچوں کی بیرکوں تک پینے کا پانی نہیں تھا جو سیلانی ویلفیئر فانڈیشن کے تعاون کیساتھ بھاری رقم خرچ کرکے ایک نئی پائپ لائن بیرکوں تک پہنچائی گئی تاکہ گرمی کے موسم میں بچے پینے کا ٹھنڈا پانی حاصل کرسکیں۔
اسی طرح بچوں کی رہائی کیلئے اب تک پانچ بچوں کے بھاری جرمانے ادا کرکے انکی باقی مانندہ قید سے چھٹکارا بھی دلوا دیا۔ گزشتہ روز بھی دوبچوں کے ایک لاکھ پچیس ہزار روپے جرمانے کی رقم ادا کرکے دو بچوں کی بقیہ چھ ماہ کی قید سے رہائی دلوا دی۔ پرزنرز ویلفئیر سوسائٹی کے صدر و سیلانی ویلفئیر فانڈیشن کے اسلم ڈھیڈی نے ایک لاکھ پچیس ہزار روپے جرمانے کی رقم سپرنٹنڈنٹ جیل ملک آصف کے حوالے کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و سرک پراجیکٹ صوفیہ رضوان، نائب صدر پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی میاں ندیم احمد اورمسز محسن ملک بھی موجود تھے۔ اس موقع پراسلم ڈھیڈی نے کہا کہ ایک بار پھر بہت بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی اسیران کی رہائی کیلئے کامیاب ہوئی ہے اور ہمارے ایک مخیر نے اتنی بڑی رقم ادا کرکے ایک بچے کو جیل سے رہائی دلوائی ہے۔صوفیہ رضوان اور میاں ندیم احمد نے کہا کہ چند مہینوں میں پرنزرز ویلفئیر سوسائٹی نے درجنوں تقریبات کے ذریعے قیدی بچوں میں جینے کی ایک نئی امید پیدا کر دی ہے۔ جب ہم نے بورسٹل جیل میں پراجیکٹ شروع کیا تو بچوں میں ایک مایوسی تھی اور وہ زندگی سے اکتائے ہوئے نظر آرہے تھے۔ جب ہم نے ان بچوں سے بات کی تو وہ ناامیدی کیساتھ تھے۔ لیکن جیسے ہی ہم نے ان کے ساتھ کونسلنگ کی ہے انکی صحت کے حوالے سے میڈیکل کیمپس لگوائے ہیں، انکو ان کی پسند کے مطابق بہترین ریسٹورنٹس سے کھانے انکو جیل میں مہیا کئے ہیں۔انکی پسند کے کپڑے، تحائف اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان فراہم کررہے ہیں تو اب ان میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی ہے اور اب وہ رہائی کے بعد زندگی کو اچھے طریقے سے گزارنے کے لئے پرامید ہیں۔ صوفیہ رضوان نے بتایا کہ اب انکے لئے موٹیویشنل لیکچرز کا بھی باقاعدہ سلسلہ جاری کرنے جا رہے ہیں جن سے بچے جرم سے نفرت اور اخلاقیات و صبر کو زندگی کا مشن بنائیں گے۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ملک آصف نے کہا کہ وہ ان قیدی بچوں کو اپنے بچوں کی طرح سمجھتے ہیں۔ اور انکے ساتھ کبھی بھی قیدیوں والا سلوک نہ کرتے اور نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تک اس طرح کسی بھی تنظیم نے کام نہیں کیا جس طرح پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی کررہی ہے۔ انہوں نے صوفیہ رضوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی میں فیصل آباد کے بہترین سماجی کارکن شامل کرکے ایک نئی روایت قائم کردی ہے۔ ہمارا ہر طرح سے تعاون پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی کیساتھ رہے گا۔ انہوں نے رہا ہونے والے قدی بچوں کو بھی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپکے یہ دن تعلیم و تربیت کے ہیں نہ کہ مجرموں کی طرح زندگی گزارنے کے ہیں۔ آپ اپنے ماں باپ کا حترام کریں اور معاشرے میں امن و سلامتی کیساتھ رہیں گے تو معاشرہ آپکی قدر کرے گا ورنہ کوئی یہاں ملاقات کیلئے بھی کئی بار نہیں آتا۔مزید تجارتی خبریں
-
چائے کی ملکی درآمدات میں مارچ کے دوران 0.3 فیصد کی کمی
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں10روپے فی کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
سونے کی قیمت میں 2,100 روپے اضافہ،3 لاکھ 49 ہزار 2 سو روپے فی تولہ ہو گیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
صدرآئی سی سی آئی کا ملک بھر میں کاروباری سہولت مراکز کے قیام اور ون ونڈو آپریشنز نافذ کرنے پر زور
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے کمی ریکارڈ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا1600 روپے سستا ہوگیا جس
-
انڈس موٹرزکمپنی کے بعدازٹیکس منافع میں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 76فیصداضافہ
-
دہشت گردی پربھارت کا بیانیہ بری طرح پٹ گیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت، فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی،
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.