خام خوراک کی قومی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 23.29 فیصد اضافہ

اتوار 20 اپریل 2025 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) خام خوراک کی قومی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 23.29 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں جولائی تا مارچ کے دوران غذائی اجناس کی برآمدات سے 5.75 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں برآمدات کا حجم 4.66 ارب روپے رہا تھا ۔

(جاری ہے)

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے نوماہ میں خام خوراک کی قومی برآمدات میں 1.09 ارب ڈالر یعنی 23 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔