واہ کیا مینٹور ہے لیگ کے درمیان مالدیپ گھوم رہا ہے

آئی پی ایل فرنچائز کے کھلاڑی کے ایل راہول نے اپنے ہی ٹیم مینٹور کی بے عزتی کرڈالی، ویڈیو وائرل

پیر 21 اپریل 2025 17:04

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپیٹلز کے اوپنر کے ایل راہول نے اپنے ہی فرنچائز ٹیم مینٹور کی بے عزتی کرڈالی۔آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپیٹلز نے ویڈیو اپنے سوشل پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرنچائز کے مینٹور کیون پیٹرسن طویل چھٹیاں گزار کر ٹیم کو جوائن کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران کھلاڑی انکا اسٹقبال کررہے ہوتے ہیں تاہم دہلی کیپیٹلز کے اوپنر کے ایل راہول اپنے فرنچائز مینٹور کو طنزیہ لہجہ اپناتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہاں ٹیم کھیل رہی ہے اور مینٹور مالدیپ گھوم کر آرہے ہیںکے ایل راہول کی ٹیم مینٹور کیساتھ طنزیہ لہجے میں بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا ہینڈلز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ کچھ صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔دوسری جانب دہلی کیپیٹلز آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 7 میچز میں 5 فتوحات اور 2 شکستوں کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ گجرات ٹائٹنز کی ٹیم پہلی پوزیشن پر قابض ہے۔