پسرور ، پیمانہ کم ہونے پر پٹرول پمپس سیل ،مالکان کو جرمانہ

پیر 21 اپریل 2025 17:43

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نے سیالکوٹ روڈ پر واقع مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اورپٹرول پمپس کے پیمانے اور این او سی کے کاغذات چیک کیے۔ چیکنگ کےدوران کچھ پٹرول پمپس پر پیمانہ کم پایا گیا جس پر متعلقہ پمپس کو سیل کر دیا گیا اور جرمانے عائد کئے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تنبیہ کی کہ آئندہ کسی بھی پیٹرول پمپ کا پیمانہ کم پایا گیا تو اسے مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا اور قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

انہوں نے متعلقہ پمپ مالکان کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔ انہوں نے تمام پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ پیمانوں کو درست رکھیں، تمام قانونی تقاضے پورے کریں بصورت دیگر سخت کارروائی کے لیے تیار رہیں۔

متعلقہ عنوان :