سمبڑیال، کسان کارڈ کے حصول کیلئے مکمل کوائف کے ساتھ زراعت توسیع آفس جمع کرائیں، ایگری کلچر آفیسر ذیشان گورائیہ

پیر 21 اپریل 2025 17:43

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) ایگری کلچر آفیسر سمبڑیال ذیشان گورائیہ نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کے مطابق جن زمینداروں کے رقبہ جات کمپیوٹرائزڈ نہیں ہے وہ کسان کارڈ کے حصول کیلئے اپنی درخواست اپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور فرد جمعبندی (متعلقہ تحصیلدار سے تصدیق شدہ) کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع آفس میں جمع کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں بتایا کہ کسان کارڈ کے لیے زرعی اراضی کی ملکیتی حد 12.5 ایکڑ سے بڑھا کر 25 ایکڑ مقرر اور بلا سود قرض کی رقم بھی 1.5 لاکھ سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکار حضرات کسان کارڈ پر 30 فیصد نقد کیش اور 20 فیصد کی مد میں زرعی مشینری کے لیے ڈیزل خرید سکتے ہیں۔ کسان کارڈ کے حصول کیلئے مزید معلومات کے لیے زرعی مرکز آفس یا ہیلپ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :