فیصل آباد ،زرعی رقبہ پر غیر قانونی کمرشل پلازوں، گوداموں اور شادی ہالز کے بعد غیر قانونی سوئمنگ پولز قائم ہوگئے

پیر 21 اپریل 2025 22:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2025ء) زرعی رقبہ پر غیر قانونی کمرشل پلازوں، گوداموں اور شادی ہالز کے بعد غیر قانونی سوئمنگ پولز قائم ہوگئے ،روزانہ لاکھوں لیٹر پانی ضائع ہونے لگا ،سوئمنگ پول کے پانی سے سیوریج نظام اور سڑکیں بتاہ، ضلعی انتظامیہ کی خاموشی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ،آن لائن کے مطابق فیصل آباد انتظامیہ اور واسا انتظامیہ کی غفلت سے اے بی سی روڈ پر واقعہ سرکاری لیز کی ز رعی رقبے پرپہلے بڑے کمرشل پلازے اور شادی ہالز قا ئم کئے گئے اب غیر قانونی طور پرتین سوئمنگ پولز قائم کر دیئے گئے جس کے لئے نہ تو کسی سے این او سی حاصل کیا گیا ہے اور نہ ہی ان سوئمنگ پولز میں آ نے والے بچوں کی حفاظت کے لئے کو ئی منا سب تدابیر اختیا ر کی گئی ہیں ایک سوئمنگ پول میں ایک وقت میں آٹھ لاکھ لیٹر پانی استعمال کیا جاتا ہے جوکہ روزانہ سوئمنگ کی صفائی کے بعد ضائع کردیا جاتا ہے وہی سیوریج کی مین لائینز میں ڈالا جاتا ہے اے بی سی روڈ سمیت شہر کے دیگر مقامات پر متعد د سوئمنگ پولز قائم کر دیئے گئے ہیں جن میں روزانہ لاکھوں لیٹر پانی استعمال کیا جارہاہے،جبکہ ایک طرف حکومت پانی کی کمی کی وجہ سے سروس اسٹیشن پر پابندی عائد کررہے ہیں جبکہ ایک سوئمنگ پول میں لاکھوں لیٹر پانی ضائع کیا جارہاہے دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے جگہ جگہ سوئمنگ پولز حکومت کیلیے لمحہ فکریہ ہے سوئمنگ پول کی صفائی کے بعد اس کے سیپانی سے علاقہ کا سیوریج کا نظام بھی درہم بھرہم ہورہاہے ،بیشتر سوئمنگ پولز اور واٹر سلائڈز پر چھو ٹے چھوٹے بچے نہا نے کے لئے چلے جا تے ہیں جنہیں پول مالکا ن محض پیسو ں کے لا لچ میں نہا نے کی اجا ز ت دے دیتے ہیں جس سے کم سن بچوں کی زندگیوں کوخطرہ ہی

متعلقہ عنوان :