انگلینڈ آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا

تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکے لئے ٹیم دورے پر آرہی ہے

منگل 22 اپریل 2025 14:36

انگلینڈ آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی اور اپنے دورے کے دوران وہ میزبان انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف 3ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان 3ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 29 مئی سے ہوگا اور یہ میچ ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرا ون ڈے میچ یکم جون کو کارڈف میں کھیلا جائے گا جبکہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 3 جون کو لندن میں کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں چیسٹرلی سٹریٹ پہنچیں گی، جہاں تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 جون کو کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 8جون کو برسٹل میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 جون کو سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :