سپینش لالیگا میں ریال میڈرڈنے اتھلیٹک کلب کوہرا دیا

فیڈریکو ویلورڈنے واحد گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا

منگل 22 اپریل 2025 15:25

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)ریال میڈرڈنے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں ایتھلیٹک کلب کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔ فیڈریکو ویلورڈنے واحد گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ریال میڈرڈ کی لیگ میں 21 ویں فتح ہے۔اس کامیابی کے بعد ریال میڈرڈ کی ٹیم کے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگاکے پوائنٹس ٹیبل پر 69 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ سینٹیاگو برنابیو، میڈرڈ، سپین میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈکی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایتھلیٹک کلب کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ریال میڈرڈ کی جانب سیفیڈریکو ویلورڈنے واحد گول گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ میچ میں اتھلیٹک کلب کی ٹیم کوئی گول سکور نہ کر سکی۔ریال میڈرڈکی لیگ میں یہ 21ویں فتح ہے اور ریال میڈرڈکی ٹیم 69 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :