موسم گرمامیں شکرقندی کو اہم نقد آور فصل کے طورپر کاشت کیاجاسکتاہے، محکمہ زراعت

منگل 22 اپریل 2025 16:34

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سیالکوٹ رانا سلیم شاد نے کہا کہ موسم گرمامیں شکرقندی کو اہم نقد آور فصل کے طورپر کاشت کیاجاسکتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ شکرقندی کو تھوڑی کھاد اورکم پانی سے بھی اُگاکر بہترپیداوارکاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے جس کے بیج کا خرچ نہ ہونے کے برابرہے تاہم شکرقندی کے کاشتکار منظورشدہ قسم وائٹ سٹارکا بھی استعمال کریں تاکہ اچھی پیداوار مل سکے۔ ا نہوں نے کہا کہ ایسے کاشتکار جن کے پاس وافر سرمایہ نہ ہو وہ بھی انتہائی آسانی کے ساتھ شکرقندی کوکاشت کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :