
سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی بند گوبھی کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت
منگل 22 اپریل 2025 16:52
(جاری ہے)
ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نےقومی خبر رساں ادارے اے پی پی سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کاشتکار بند گوبھی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے دو سے تین مرتبہ فصل کو پانی لگاتے رہیں جبکہ بعد ازاں آبپاشی کاوقفہ بڑھا کر 15 دن تک کر دیا جائے تاکہ بیج کی بہترین روئیدگی کے بعد شاندار فصل حاصل کرنے میں معاونت مل سکے۔
انہوں نے بتایا کہ جہاں مختلف کیڑے مکوڑے فصلات کو بری طرح نقصان پہنچاتے ہیں وہیں سب سے زیادہ نقصان جڑی بوٹیوں کے ذریعے ہوتاہے جو پانی، کھا د اور ہوا و سپرے میں سے بہت بڑا حصہ ہضم کرجاتی ہیں اس طرح کاشتکاروں کو جہاں اضافی مالی بوجھ اٹھاناپڑتاہے وہیں فصل بھی کم حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع کا فیلڈسٹاف ہمہ وقت کاشتکاروں کی خدمت کیلئے حاضررہتاہے لہٰذاکاشتکار ان کی خدمات سے کسی بھی وقت بلاجھجک استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیر اعلیٰ پنجاب گندم سپورٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز کی مفت فراہمی کا عمل جاری ہے،سید عاشق حسین کرمانی
-
مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں اپریل کے دوران 11.57 فیصد اضافہ ہوا
-
انٹر نیشنل بکرا بچھڑا و اونٹ میلہ، لاہور کے 257کلوگرام وزنی بکرے کی پہلی پوزیشن
-
3 لاکھ روپے فی کلو فروخت ہونے والے آم کی کراچی میں بھی پیداوار شروع
-
کس طرح فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دیہی پنجاب کے پھلوں کے کاشتکاروں کو تباہ کر رہی ہے
-
ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس
-
دھان کے کاشتکار چاول کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں ،ڈائریکٹر زراعت
-
پاکستان میں آم کی کاشت کا رقبہ 159000 ہیکٹر، پیداوار 1844000 ٹن سے تجاوز کرگئی
-
پنجاب آم کی مجموعی قومی پیداوار میں 70فیصد ، سندھ 29اور خیبر پختونخوا ایک فیصد شراکت دار ہے،وحید احمد
-
کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
-
کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
-
وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اسکیم کے دوسرے مرحلے کی رجسٹریشن کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.