
محکمہ زراعت کی گندم سٹور کرنے بارے سفارشات جاری ، کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کےلئے سپرے اور گوداموں کو 48 گھنٹے ہو ابند رکھنے کی ہدایت
منگل 22 اپریل 2025 16:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جب گودام کو کھولا جائے تو کوئی بھی شخص 4سے6گھنٹے تک گودام میں داخل نہ ہو تاکہ اس کے زہریلے اور مضر صحت اثرات سے بچنا ممکن ہو سکے۔
انہوں نے کہاکہ گودام میں کیڑے مکوڑوں کے حملے سے بچاؤ کےلئے ایلومینیم فاسفائیڈ، میتھائل برومائیڈ اور سوڈیم سایانائیڈوغیرہ کا استعمال کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ ہر 15دن بعد سٹور کا معائنہ بھی جاری رکھنا چاہیے تاکہ گندم کو ہر قسم کے نقصان سے بچایاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ گھریلو افراد گندم کو بھڑولوں اور بوریوں میں ذخیرہ کرتے وقت ان میں نیم کے پتے ضرور رکھیں تاکہ گند م کو حشرات الارض اور ممکنہ بیماریوں کے خدشات سے بچانا ممکن ہوسکے۔ انہوں نے بتایاکہ گندم کو محفوظ کرنا بڑا مسئلہ ہے جس کےلئے کاشتکاروں، کسانوں اور عام افراد کو خصوصی رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عام طور پر کاشتکار اور بڑی تعداد میں گھریلو افراد سال بھر کی گندم لے کر گھروں یا ڈیروں پر بھڑولوں اور بوریوں میں ذخیرہ کرلیتے ہیں لیکن اکثر اوقات یہ گندم حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد نہ ہونے سے خراب ہوناشروع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیہاتوں میں کسان کھانے اور بیج کےلئے اناج تقریباً ایک ہی جگہ ذخیرہ کرلیتے ہیں ، اس مقصد کےلئے وہ پٹ سن کی بوریوں میں اناج بھر کر گھر کے کمروں یا برآمدوں میں اینٹوں کے اوپر یا لکڑی کے تختوں پر رکھ دیتے ہیں اسی طرح بعض افراد صحن میں رکھے گارے یا لوہے کے بھڑولوں میں بھی اناج ذخیرہ کرتے ہیں جنہیں حشرات الارض کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں کمی بیشی بھی متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حفاظتی اقدامات پر عمل کرکے گندم کو خراب ہونے سے بچایاجاسکتاہے۔مزید زراعت کی خبریں
-
پنجاب بورڈ آف ریونیو نے زرعی انکم ٹیکس کا تخمینہ اورشرح جاری کردی
-
پاکستان میں گندم کی کاشت میں 6.5 فیصد کمی، پیداوار 2 کروڑ 90 لاکھ ٹن رہنے کا امکان
-
پاکستان سالانہ 30 لاکھ زیتون کے پودے لگانے کی صلاحیت حاصل کر رہا ہے. رپورٹ
-
پنجاب میں کھالوں کی ہیئت اور بناوٹ خراب ہوجانے کےباعث نصف سےزائد پانی ضائع ہورہا ہے، ماہرین
-
محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے 11 ارب روپے کی خطیر رقم سے لائیوسٹاک کارڈ کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ،کمشنرساہیوال
-
غیرمعیاری کھاد کی فروخت پر 1 زرعی مرکز پر بھاری جرمانہ عائد جبکہ 1 زرعی مرکز کو سیل کر دیا گیا
-
پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
-
پی سی جی اے کے اعدادوشمار: کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد کمی
-
پاکستان کھجور پیدا کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا،پاکستان میں سالانہ 5لاکھ ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی
-
زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی شمسی توانائی پرمنتقلی کے فیز4 پرکام شروع کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.