سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا جامشورو وین حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار

منگل 22 اپریل 2025 18:08

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا  جامشورو وین حادثہ میں قیمتی جانوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جامشورو وین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے جامشورو وین حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو فوری اور مکمل طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے جامشورو وین حادثے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعاکی ۔