آئی جی اسلام آباد کی آپریشنز ڈویژن کے افسران کے ساتھ اجلاس

ہر شہری کی شکایات کے سلسلے میں باآسانی ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز اپنے دفتر تک رسائی کو یقینی بنانے کی ہدایت عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینے، مارکیٹوں، تجارتی مراکز، مساجد کے دورے کرنے ، جرائم کیخلاف کارروائیوں کو شہریوں کے تعاون سے کامیاب بنانے کی ہدایت

منگل 22 اپریل 2025 19:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے آپریشنز ڈویژن کے افسران کو ہر شہری کی شکایات کے سلسلے میں باآسانی ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز اپنے دفتر تک رسائی کو یقینی بنانے ، عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دینے، مارکیٹوں، تجارتی مراکز، مساجد کے دورے کرنے اور جرائم کے خلاف کارروائیوں کو شہریوں کے تعاون سے کامیاب بنانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنز ڈویژن کے افسران کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد ہوا ،اجلاس میں زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور انچارج انوسٹی گیشن نے شرکت کی، اس موقع پر آئی جی اسلام آبادنے تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے اور زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا،انہوں نے افسران کو مقدمات کی تفتیش کو موثر بنانے اور زیر تفتیش مقدمات میں عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کے لئے احکامات جاری کیے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ بدلتے دور کے تقاضوں کے مطابق تفتیش کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے ،تمام افسران زیرتفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ انوسٹی گیشن ونگ کی تجدید کا مقصد تفتیشی نظام کو بروقت اور میرٹ پر مکمل کرنا ہے اورفوجداری مقدمات کی بہتر انداز میں تفتیش کرنی ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے معاشرہ سے جرائم کے خاتمے کو ممکن بنایا جا سکے ،ہمارا کام جرائم کی بیخ کنی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ افسران نے وردی پہن کر جو حلف اٹھایا تھا اس کی پاسداری کریں،ہم نے لوگوں کی عزت کرنی ہے،تمام پولیس افسران جرائم پیشہ گروہوںکا خاتمہ کریںاور منشیات کے خلاف کریک ڈائون کو مزید تیز کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری کی شکایات کے سلسلے میں باآسانی ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز اپنے دفتر تک رسائی کو یقینی بنائیں، عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیں، مارکیٹوں، تجارتی مراکز، مساجد کے دورے کریں، جرائم کے خلاف کارروائیوں کو شہریوں کے تعاون سے کامیاب بنائیں۔

متعلقہ عنوان :