مشروم کی ایکسپورٹ سے ہزاروں افراد قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ماہرین زراعت

بدھ 23 اپریل 2025 17:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ مشروم کی اس وقت تک بے شمار اقسام دریافت ہوچکی ہیں جن میں 150 اقسام کھانے کے قابل ہیں جن کی بیرون ملک برآمد کے ذریعے ہزاروں افراد ملک کے لئے کروڑوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشروم جسے غذااور دوادونوں طریقوں کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے کی کاشت کی حوصلہ افزائی کی جائے تو اس سے مزید بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :