سعودی عرب کے فرسان جزیرہ میں ڈولفن کا رقص توجہ کا مرکز بن گیا

بدھ 23 اپریل 2025 17:27

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)سعودہ عرب کے جزائر فرسان فطرت اور جنگلی حیات کے شوقین افراد کے لیے ایک لازم وملزوم سیاحتی مقام بن گئے،عرب ٹی وی کے مطابق ان اقسام میں بوٹل نوز اور سپنر ڈولفن مرکزِ نگاہ ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی شوخ فطرت کے لیے مشہور سپنر ڈولفنز اکثر سیاحوں کے جہازوں اور کشتیوں کے قریب پہنچ جاتی ہیں جن کی موجودگی سے لوگ محظوظ ہوتے ہیں۔