ٹرمپ 8 اگست تک یوکرین جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، امریکہ

یوکرین میں امن کو یقینی بنانے کے لیے اضافی اقدامات پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں،جان کیلی

جمعہ 1 اگست 2025 13:11

ٹرمپ 8 اگست تک یوکرین جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، امریکہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مطلع کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 اگست تک روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے پر پہنچنے کی اپنی خواہش واضح کر دی ہے۔ سینیئر امریکی سفارت کار جان کیلی نے 15 رکنی کونسل کو بتایا کہ روس اور یوکرین دونوں کو جنگ بندی اور دیرپا امن کے لیے بات چیت کرنی چاہیے۔

اب ایک معاہدے تک پہنچنے کا وقت آ گیا ہے۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ یہ 8 اگست تک ہونا چاہیے۔ امریکہ امن کو محفوظ بنانے کے لیے اضافی اقدامات پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔ ٹرمپ نے گزشتہ پیر کو اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کو یوکرین کی جنگ ختم کرنے کے لیے 10 یا 20 دن دیں گے جس سے پچھلی 50 دن کی ڈیڈ لائن کم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اپنے حصے کے لیے روسی صدارت نے گزشتہ پیر کو واضح کیا کہ وہ حالیہ کشیدگی کے باوجود ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین کے درمیان ملاقاتوں کو مسترد نہیں کرتے۔

روسی خبر رساں ایجنسی TASS کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آیا دونوں رہنما ایک ہی وقت میں ایک ہی ملک میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملاقات ستمبر میں چین میں ہو سکتی ہے کیونکہ پوتین دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر چین کا دورہ کرنے والے ہیں۔ جنوری میں ٹرمپ کے وائٹ ہاس واپس آنے کے بعد سے دونوں صدور نے پانچ بار فون پر بات کی ہے۔ امریکی صدر یوکرین کے تنازع کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔