قیمتیں کم کرو ورنہ کارروائی ہوگی، ٹرمپ کی دوا ساز کمپنیوں کو دھمکی

جمعہ 1 اگست 2025 13:12

قیمتیں کم کرو ورنہ کارروائی ہوگی، ٹرمپ کی دوا ساز کمپنیوں کو دھمکی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ 17 دوا ساز کمپنیوں کو خطوط میں لکھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کمپنیاں ان کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر 60 دن کے اندر تبدیلیوں پر عملدرآمد کریں۔

ٹرمپ نے دوا ساز کمپنیوں کو کہا کہ اگر آپ نے تعاون نہ کیا تو ہم امریکی خاندانوں کو ادویات کی قیمتوں میں جاری بدعنوانیوں سے بچانے کے لیے اپنے تمام اختیارات استعمال کریں گے۔ٹرمپ نے ان دوا ساز کمپنیوں کے جوابات کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ اب تک ملنے والے جوابات صرف الزامات کی منتقلی اور پالیسی میں تبدیلیاں ہیں جو عوام کی بجائے صنعت کے فائدے میں ہیں۔