ٹرمپ انتظامیہ بھارت سے سخت مایوس، امریکی وزیرخزانہ نے لب کشائی کردی

جمعہ 1 اگست 2025 13:25

ٹرمپ انتظامیہ بھارت سے سخت مایوس، امریکی وزیرخزانہ نے لب کشائی کردی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ مودی سرکار سے سخت مایوس ہے۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خزانہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت روس سے تیل خریدتا ہے اور پھر اسے ریفائنڈ تیل کے طور پر بیچتا ہے، بھارت نے خود کو عالمی کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر پیش نہیں کیا۔ایک سوال پر بیسینٹ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہماری پوری ٹیم بھارت سے مایوس ہے، انہیں نہیں پتا بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے میں کیا ہوگا، اس کا انحصار بھارتی رویے پر ہے۔