آل پاکستان انٹر بورڈز کراس کنٹری چیمپین شپ میں سرگودھا تعلیمی بورڈ نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی

بدھ 23 اپریل 2025 19:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) تعلیمی بورڈ سرگودھا کی کراس کنٹری ٹیم نے لاہور بورڈ کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر بورڈز کراس کنٹری چیمپین شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سیکرٹری تعلیمی بورڈ سرگودھا سید ابو الحسن نقوی نے ٹیم اور ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ سرگودھا چوہدری محمد انیس صادق گجر کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ زیادہ محنت کے ساتھ سرگودھا بورڈ کی ٹیم پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سرگودھا کا نام مزید روشن کرے گی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس چوہدری محمد انیس صادق گجر کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے چیئرمین تعلیمی بورڈ و کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان اور سیکرٹری تعلیمی بورڈ سید ابو الحسن نقوی کی بھرپور حمایت حاصل ہے ، ان کے تعاون کے بغیر آل پاکستان بورڈ سپورٹس گالا میں حصہ لینا ناممکن تھا ۔ اس موقع پر پرو فیسر روشن ضمیر کالرو اور ٹیم کوچ پروفیسر محمد حسن بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :