ٹیوٹا کے نوجوانوں کیلئے امید کی کرن ،نکلنے والا ہر نوجوان ماہر، آئی ٹی ایکسپرٹ اور ہنرمند شہری ہوگا،سردار عامر الطاف

آزاد کشمیر میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے نوجوان اب صرف ڈگری نہیں ہنر، زبان، اور ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے، وزیر ٹیوٹا آزاد کشمیر

بدھ 23 اپریل 2025 19:37

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)آزاد کشمیر کے نوجوانوں کیلئے انقلابی پیش رفت وزیر ٹیوٹا اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار عامر الطاف خان سے چینی وفد کی اہم ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر کے ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے چینی تعاون پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔سردار عامر الطاف نے اس ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر ٹیوٹا کو ایک ایسا مثالی ادارہ بنایا جا رہا ہے جہاں نوجوانوں کو نہ صرف جدید فنی تعلیم دی جائے گی بلکہ انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (A.I)، اور بین الاقوامی زبانوں میں بھی مہارت دی جائے گی ٹیوٹا وہ پلیٹ فارم بنے گا جو آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی فنی تربیت دے کر دنیا بھر میں روزگار کے مواقع فراہم کرے گا ہم اس ادارے کے ذریعے بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے سردار عامر الطاف نے کہا کہ آج کا دور جدید ٹیکنالوجی، خاص طور پر مصنوعی ذہانت (A.I)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سائبر سیکیورٹی، اور آٹومیشن کا ہے جدید ٹیکنالوجی کا دور نوجوانوں کی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر نوجوانوں کو ابتدائی مراحل میں ہی آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دی جاتی تو آج ہم بہت آگے ہوتے اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی سوچ کو بدلیں نوجوانوں کو صرف روایتی تعلیم نہیں بلکہ دورِ جدید کی ٹیکنالوجی سے بھی لیس کریںانہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو انگریزی، چینی، عربی، روسی اور دیگر عالمی زبانوں کی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ میں باآسانی جگہ بنا سکیںملاقات کے دوران چینی وفد نے ٹیوٹا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی سردار عامر الطاف نے کہاکہ ہم اپنے ادارے سے نوجوانوں کو ہنرمند بنائیں گے ان کی تراش خراش کر کے ان ہیروں کو جگمگاتا ستارہ بنائیں گے یہی نوجوان ریاست کی قسمت بدلیں گے ٹیوٹا آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیئے امید کی کرن ترقی کا راستہ ہے ٹیوٹا وہ ادارہ بنے گا جس سے نکلنے والا ہر نوجوان ایک ماہر، آئی ٹی ایکسپرٹ اور ایک ہنرمند شہری ہوگاآزاد کشمیر میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے نوجوان اب صرف ڈگری نہیں ہنر، زبان، اور ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے سابق ادوار میںہم نے نوجوانوں کو صرف روایتی تعلیم دی ان کے ہاتھ میں ڈگری تھمائی مگر ہنر نہیں دیا اب وقت بدل گیا ہے ہم ہر نوجوان کو ایک ماہر، ایک پروفیشنل، اور ایک لیڈر بنائیں گے دنیا بدل چکی ہے اور ہمیں بھی بدلنا ہوگاہم نے دیر ضرور کی لیکن اب ایسا قدم اٹھانے جا رہے ہیں کہ آزاد کشمیر کے نوجوان دنیا کے کسی کونے میں بھی کم نہ ہوں گے ہم آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو صرف ملازم نہیں، ایکسپوٹر، آئی ٹی ماہر، اور ہنر کے ساتھ دنیا کے لیے تیار کریں گے۔