توانائی کے شعبے میں روایتی نظام سے آگے بڑھنا ہوگا‘اویس لغاری

وائس پریزیڈنٹ انڈسٹری اسٹریٹجی کی زیرِ قیادت اوریکل وفد سے ملاقات‘دو طرفہ تعاون کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

بدھ 23 اپریل 2025 23:20

توانائی کے شعبے میں روایتی نظام سے آگے بڑھنا ہوگا‘اویس لغاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے وائس پریزیڈنٹ انڈسٹری اسٹریٹجی کی زیرِ قیادت اوریکل وفد سے ملاقات کی ۔اس موقع پر دو طرفہ تعاون کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں روایتی نظام سے آگے بڑھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کی تیز ترقی کے ساتھ چلنا ہماری ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت، احتساب اور طویل مدتی بہتری ممکن ہے انہوں نے کہا کہ اوریکل جیسے عالمی اداروں سے شراکت داری مؤثر نظام لانے میں مددگار ہوگی وفاقی وزیر نے کہا کہ سرمایہ کاری سے بڑھ کر، اصل ہدف بہتر خدمات اور عوامی سہولت ہے انہوں نے کہا کہ ہم ڈیٹا پر مبنی فیصلے اور حقیقی وقت کی معلومات کا نظام قائم کریں گے۔

۔۔۔ اعجاز خان