فیڈرل الیکشن کے قریب آتے ہی کینیڈا کی سیاست میں سیاسی ہلچل شدت اختیار کر گئی

جمعرات 24 اپریل 2025 17:35

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)فیڈرل الیکشن کے قریب آتے ہی کینیڈا کی سیاست میں سیاسی ہلچل شدت اختیار کر گئی،ممتاز اوورسیز کشمیری رہنما سید کوثر حسین شاہ لیبرل پارٹی کے نامزد کردہ امیدواران کو کامیاب کروانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کرنے لگے،گذشتہ روز انھوں نے لیبرل پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ سکائی ویو ملک حفیظ کی الیکشن کمپین کی اور اوورسیز پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو لیبرل پارٹی کے نامزد امیدوار پاکستانی نژاد ملک حفیظ کی کامیاب کروانے کی اپیل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید کوثر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں لیبرل پارٹی کے نامزد کردہ امیدواروں کی الیکشن مہم میں ان کی کمپین کر رہا ہوں لیبرل پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مسائل حل کر سکتی ہے انھوں نے مزید کہا ملک حفیظ ان شاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ملک حفیظ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ہم سب کو مل کر اپنے پاکستانی نژاد کی مکمل سپورٹ کرنی چاہیے ہمیں ملک حفیظ کو ووٹ اور سپورٹ کرنا ہو گا تاکہ وہ جیت کر پارلیمنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں وکشمیریوں کے مسائل حل کروا سکیں میری تمام اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں سے مودبانہ گزارش ہے کہ وہ 28 اپریل کو اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور ملک حفیظ کو ووٹ دے کر لیبرل پارٹی کو کامیاب کروائیں۔