انسانی جذبات اور تخلیق کو مصنوعی ذہانت نقل نہیں کر سکتی، مصنفین

aijaz ahmad gondal اعجاز احمد گوندل جمعہ 25 اپریل 2025 16:34

انسانی جذبات اور تخلیق کو مصنوعی ذہانت نقل نہیں کر سکتی، مصنفین
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل 2025ء) شارجہ چلڈرنز ریڈنگ فیسٹیول 2025 کے پہلے دن ایک اہم مکالمہ "مصنوعی ذہانت اور نئے مصنفین کا عروج؟" کے عنوان سے منعقد ہوا، جس میں عرب دنیا کے ممتاز مصنفین اور مفکرین نے شرکت کی۔ قطر یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر سمیہ المیدد نے کہا کہ AI انسانی جذبات اور تجربات سے خالی ہے، اور اسے صرف ایک معاون ٹول کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ AI ایک بچے کی سالگرہ کے لیے نظم تخلیق نہ کر سکا جو دل سے نکلی ہو۔ دبئی حکومت سے وابستہ اسماء زینل نے کہا کہ وہ AI کو دماغی طوفان (brainstorming) کے لیے استعمال کرتی ہیں، مگر اصل تخلیق انسان کے ذہن سے جنم لیتی ہے۔ اماراتی مصنف طالب غلوم نے کہا کہ اصل ادب علم اور جذبات پر مبنی ہوتا ہے، جب کہ AI صرف ہم آہنگی کا کام کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ AI کو انسانی ذہانت کے ساتھ مربوط کیا جانا چاہیے تاکہ تخلیق کی روح باقی رہے۔ مکالمے کی میزبانی پلس 95 کی نیوز پریزینٹر عائشہ المعزمی نے کی۔

متعلقہ عنوان :