ہری پور،کھیلوں کے فروغ میں خواتین کھلاڑیوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے،آر ایس او احمد زمان

جمعہ 25 اپریل 2025 17:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) ریجنل سپورٹس آفیسر ہزارہ احمد زمان نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ میں خواتین کھلاڑیوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے،حالیہ خیبر پختونخواہ انڈر 22 گیمز میں ہزارہ ڈویثرن کی خواتین کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد پورے ریجن میں خواتین کے لیے سپورٹس گالا کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے تا کہ مزید چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے جمعہ کے روز سپورٹس آفس ہری پور میں خواتین کے لیے ہونے والے سپورٹس گالا کی تیاریوں کے حوالے سے منقعدہ میٹنگ کے دوران کیا جس میں ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر توصیف احمد،اے ڈی او اسٹیبلشمنٹ محکمہ تعلیم(فی میل) حافظ سرفراز،مختلف گزلز ڈگری کالجز کی نمائندگان اور کوچز نے شرکت کی۔ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان نے مزید کہا کہ خواتین دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوا رہی ہیں،سپورٹس گالا کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا اور اُنکی حوصلہ افزائی ہے جس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :