n62 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار

ط*ڈیمی مور کو 2025 میں ان کی فلم The Substance میں بہترین اداکاری پر خوب سراہا گیا تھا

جمعہ 25 اپریل 2025 18:10

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2025ء) ہالی ووڈ کی 62 سالہ اداکارہ ڈییمی مور کو 2025 کی دنیا کی خوبصورت ترین شخصیت قرار دے دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ڈییمی مور کو پیپل میگزین کی جانب سے 2025 کی دنیا کی خوبصورت ترین شخصیت کا اعزاز دیا گیا ہے۔ 62 سالہ اداکارہ نے اس اعزاز کو حاصل کر کے عمر سے متعلق خوبصورتی کے روایتی معیاروں کو چیلنج کیا ہے۔

ڈییمی مور نے پیپل میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں عمر رسیدگی، خوبصورتی اور خود کو قبول کرنے کے بارے میں کھل کر بات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے عمر کے مطابق اپنے خدوخال کی زیادہ قدر کرتی ہیں اور اگرچہ کبھی کبھار آئینے وہ خود کو دیکھ کر عمر رسیدہ محسوس کرتی ہیں، تاہم اپنی صحت اور فٹنس پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔انہوں نے اپنی جوانی کے دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صرف جسمانی خوبصورتی کو اہمیت دی جاتی تھی، لیکن اب وہ صحت، ذہنی سکون اور زندگی کے معیار کو زیادہ اہم سمجھتی ہیں۔

یاد رہے کہ ڈیمی مور کو 2025 میں ان کی فلم The Substance میں بہترین اداکاری پر خوب سراہا گیا تھا۔ انہوں نے SAG ایوارڈ، گولڈن گلوبز اور کریٹکس چوائس سمیت کئی اعزازات حاصل کیے، جبکہ انہیں آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :