کہوٹہ روڈ کی تعمیر میں حائل تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہدایت

جمعہ 25 اپریل 2025 19:20

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے دفتر پراجیکٹ ڈائریکٹر (راولپنڈی-کہوٹہ روڈ منصوبہ)کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر / لینڈ ایکوزیشن کلکٹر کہوٹہ کو ایک اہم مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں راولپنڈی-کہوٹہ روڈ کے دو رویہ منصوبے میں حائل تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق، 28.4 کلومیٹر طویل منصوبے میں 4-لین پل برائے سھالہ ریلوے پاس، سھالہ بائی پاس اور کہوٹہ بائی پاس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

این ایچ اے کی ٹیم نے موقع پر متعدد بار تجاوزات کی نشاندہی کی، تاہم ایک فرد مسلسل روڈ کی حدود (Right of Way) یعنی تقریبا 2.5 میٹر علاقے میں غیر قانونی تعمیر سے باز نہیں آ رہا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر عامر خان کی دستخط شدہ دستاویز میں متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر زمین کی حد بندی کے لیے عملہ فراہم کریں اور غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں۔ این ایچ اے نے اس مراسلے کی نقول ممبر انجینئرنگ کوآرڈی نیشن (NHAہیڈکوارٹر)، اے ڈی سی آر (راولپنڈی)اور جنرل مینیجر (راولپنڈی-کہوٹہ روڈ پراجیکٹ)کو بھی ارسال کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :