Live Updates

اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں بلکہ کڑوی اور ناقابل برداشت ہوگی

مودی کا جنگی جنون پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، بھارت جارحیت سے باز رہے، ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 30 اپریل 2025 19:53

اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں بلکہ کڑوی اور ناقابل برداشت ہوگی
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 30 اپریل 2025ء ) مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں بلکہ کڑوی اور ناقابل برداشت ہوگی، مودی کا جنگی جنون پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا خود اس کے اپنے جنرل نے پھوڑ دیا ہے، بھارتی جنرل کا حالیہ بیان مودی سرکار کے فاشسٹ نظام کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے، نریندر مودی فالس فلیگ آپریشن کا دفاع کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، بھارت کے سول و ملٹری افسران خود ان فالس فلیگ آپریشنز کے گواہ بن رہے ہیں، مودی کا جنگی جنون پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، بھارت، پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث پایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ثبوت بھی موجود ہیں، بھارت کو کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہنا چاہیے، ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کررہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کیلئے تیار ہیں، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بھارتی حکومت اگرپاکستان کے خلاف پانی کی بندش کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے تو اس کا مطلب اعلان جنگ ہو گا۔

پاکستان کومقبوضہ کشمیرمیں دہشتگرد حملے یا ایل اوسی پرفائرنگ شروع کرنے سے کیا فائدہ ہوگا؟ پاکستان ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا جواب دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر ماضی میں بھی الزامات عائد کئے گئے لیکن پاکستان نے ماضی سے سبق سیکھا ہے اور آگے بڑھ چکا ہے۔ حکومت کہہ چکی ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر عمل درآمد کو فعال جنگ سمجھا جائے گا۔ جنگ ہوتی ہے تو خون بہتا ہے۔ پاکستان کے پاس ایسے دریا نہیں جن کو ہم جوابی طور پر بھارت کے خلاف روکیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات