Live Updates

ٓ سری لنکا اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:20

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2025ء) سری لنکا (آج)27 اپریل سے سہ ملکی سیریز کی میزبانی کرے گا۔بھارت اور جنوبی افریقا کی خواتین ٹیمیں سری لنکا کا دورہ کریں گی جہاں وہ تین ملکی سیریز میں شرکت کریں گی۔ سہ ملکی سیریز کا آغاز 27 اپریل کو ہوگا، جس میں میزبان سری لنکا ،بھارت اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔

(جاری ہے)

سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ سری لنکا اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان 27 اپریل کو آر پریما داسا سٹیڈیم،کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 29 اپریل کو بھارت اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرا میچ یکم مئی کو سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،چوتھا میچ 4 مئی کو سری لنکا اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،پانچواں میچ 7مئی کو جنوبی افریقا اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،چھٹا میچ 9 مئی کو میزبان سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تین ملکی سیریز کا فائنل میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات