ذ* فیصل آباد ،حالات کے ستائے نوجوان نے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:20

ز* فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2025ء)حالات کے ستائے نوجوان نے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی، مشتعل افراد نے حملہ کر کے کانسٹیبل کا بازو توڑ دیاآن لائن کے مطابق تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ خیابان کالونی نمبر3 کا رہائشی 39سالہ حسن سعید ولد شاہد سعید اپنے انڈس واٹر پلانٹ کے آفس میں بیٹھا تھا کہ حالات کی وجہ سے اس نے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ علاوہ ازیں تھانہ جھنگ بازار کے اے ایس آئی اصغر نے بتایا کہ اس کے ماتحت کانسٹیبل عامر اور دیگر کے ہمراہ منہاج القرآن چوک کے قریب ملزم قمر وغیرہ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے ساتھیوں سمیت پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا ڈنڈا لگنے سے کانسٹیبل عامر کی بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی ، ملزمان موقع سے فرار ہو گئی

متعلقہ عنوان :