مینڈس کے فری ہٹ مس کرنے پر کاویا مرن کے ردعمل کی ویڈیو وائرل

کاویا کے مایوسی کے ردعمل نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی‘بھانت بھانت کے تبصرے

اتوار 27 اپریل 2025 11:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کے بیٹر کمیندو مینڈس کی جانب سے فری ہٹ مس کرنے پر کاویا مرن کے ردعمل کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔آئی پی ایل میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے چنئی سپر کنگز کے خلاف کامیابی حاصل اور شکستوں کے سلسلے کو بریک لگا دیا۔تاہم میچ کے دوران سن رائزرز حیدرآباد کی سی ای او کاویا مرن کی میچ کے دوران ری ایکشن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

واقعہ چنئی سپر کنگز کے خلاف 155 رنز کے تعاقب کے دوران 16ویں اوور میں پیش آیا جب کمیندو مینڈس کریز پر تھے نور احمد نے نوبال کی، مینڈس کو فری ہٹ کا سنہری موقع ملا جو انہوں نے ضائع کردیا۔اس کے بعد کاویا مرن کے مایوسی کا اظہار کرنے کے ردعمل نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

ویڈیو پر ایک صارف نے لکھا کہ ’کاویا مرن پرفیکٹ میم میٹریل ہے۔

‘ دوسرے نے لکھا کہ ’کاویا کہہ رہی ہیں کہ کیا بلے باز بنے گا رے تو۔‘ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’میں صرف کاویا مرن کا ردعمل دیکھنے کے لیے ان کے میچ دیکھ رہا ہوں۔کمیندو مینڈس نے 22 گیندوں پر ناقابل شکست 32 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، نتیش کمار ریڈی 19 رنز بنا کر نمایاں رہے، سن رائزرز حیدرآباد کی ایونٹ میں یہ تیسری کامیابی ہے۔