Live Updates

پی ایس ایل 10، ملتان سلطانز کو ٹورنامنٹ سے باہر ہونے سے بچنے کے لیے بڑا ہدف مل گیا

جیمز ونس کی نصف سنچری، عرفان نیازی کی عمدہ اننگز کی بدولت کراچی نے بڑا سکور بنا ڈالا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 1 مئی 2025 16:49

پی ایس ایل 10، ملتان سلطانز کو ٹورنامنٹ سے باہر ہونے سے بچنے کے لیے بڑا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم مئی 2025ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 20ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 
پی ایس ایل 2025ء کا آج کا پہلا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کنگز نے 4 وکٹوں کےنقصان پر 204 رنز بنائے، جیمز ونس 65 اور خوشدل شاہ نے 33 رنز سکور کئے ، عرفان خان نے 40 اورڈیوڈ وارنر نے 30 رنز سکور کیے۔

 
ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 
ملتان سلطان کے خلاف آج کے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شان مسعود اور حسن علی آج نہیں کھیل رہے جبکہ ان کی جگہ ٹیم میں عرفان نیازی اور عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

 

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز پی ایس ایل کے آغاز سے اب تک کرکٹ کے میدان پر 15 بار آمنے سامنے ہو چکے ہیں۔

ملتان سلطانز نے 15 میچوں میں کل سات فتوحات کے ساتھ کنگز کو پیچھے چھوڑ دیا، جبکہ کراچی کنگز نے چھ فتوحات حاصل کیں۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 19ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے شکست دی تھی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات