Live Updates

پریکٹس میں روزانہ600سے 1000 گیندیں کھیلتا ہوں، سعود شکیل

بیٹنگ پسند ہے اور اس میں بہت زیادہ وقت گزارتا ہوں، فارمیٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘انٹرویو

جمعرات 1 مئی 2025 13:29

پریکٹس میں روزانہ600سے 1000 گیندیں کھیلتا ہوں، سعود شکیل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پاکستانی بیٹر سعود شکیل نے کہاہے کہ پریکٹس میں روزانہ 600 سے 1000 گیندوں کا سامنا کرتا ہوں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فارمیٹ سے قطع نظر کافی پریکٹس کرتے ہیں اور نیٹ میں زیادہ وقت گزارتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک کا اپنا پریکٹس کا معمول ہے لیکن میں اس طریقے سے ٹریننگ کرنے کی کوشش کرتا ہوں جو موثر ہو اور بہتری لائے، مجھے بیٹنگ پسند ہے اور اس میں بہت زیادہ وقت گزارتا ہوں، فارمیٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

سعود شکیل نے کہا کہ مجھے روزانہ 600 سے 1000 گیندوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور میں نے محسوس کیا کہ یہ معمول انتہائی فائدہ مند ہے۔29 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ بولنگ پر بھی توجہ دے رہا ہوں کیونکہ ٹیم کو اکثر دونوں شعبوں میں میری مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ فرق نہیں ہے، پی ایس ایل کھلاڑیوں کے لیے بہت اہم ہے یہ ناصرف ان کی مالی طاقت کو بڑھاتا ہے بلکہ انہیں قیمتی تجربہ بھی فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں سعود شکیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کررہے ہیں اور ان کی کپتانی میں سابق چیمپئنز شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں،اب تک چھ میچوں میں کوئٹہ نے چار میں کامیابی حاصل کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات