Live Updates

سرگودھا شہر کی بارات کو باراتیوں نے پینا فیکس نکال پاک فوج زندہ باد ریلی میں بدل دیا

اتوار 27 اپریل 2025 12:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)سرگودھا شہر کی بارات کو باراتیوں نے پینا فیکس نکال پاک فوج زندہ باد ریلی میں بدل دیا اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شامہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے گنجان آباد علاقہ مقام حیات سے دو کزنوں سید عبداللہ شاہ اور حسن شاہ کی بارات رونہ ہوئی تو شہر کے چوک میں باراتیوں نے پینا فیکس نکال کر اس پر رونق تقریب کو پاک فوج ژندہ باد ریلی میں بدل دیا اور افواج پاکستان کے حق میں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شامہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک اوراسلام دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات