پی ایس سی کا غیر معیاری بیج بنانے والی392 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کے اقدام کا خیر مقدم

جعلی بیجوں کی فروخت سے غذائی تحفظ ،کسانوں ،معیشت کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا ہے ‘ ایم ڈی علی ارشد رانا

اتوار 27 اپریل 2025 12:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے وفاقی حکومت کی جانب سے 392 بیج کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی بیجوں کی فروخت کی وجہ سے نہ صرف ملک کے غذائی تحفظ بلکہ کسانوں اور معیشت کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ جعلی بیجوں کی فروخت کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون اور سخت سزائوں پر غور کرنے جیسے اقدامات پرپیشرفت کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن تصدیق شدہ معیاری بیجوں کے حوالے سے فیلڈ افسران کے ذریعے بھرپور آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔کسانوں کوبھی چاہیے وہ صرف تصدیق شدہ معیاری بیج خریدیں جس سے نہ صرف اجناس کی پیداوار بڑھے گی بلکہ اس سے کسانوں اور معیشت کو بھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی جانب سے معیاری بیجوں کے استعمال کی وجہ سے امسال گندم کی فی ایکڑپیداوار میں اضافہ ہوا ہے ۔پنجاب سیڈ کارپوریشن تصدیق شدہ معیاری بیجوں کی آگاہی کے حوالے سے میڈیا کے تمام ٹولز کو بروئے کار لا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :