لیسکو بلال کالونی سب ڈویژن کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 10 ملزمان پکڑے گئے ۔ترجمان

اتوار 27 اپریل 2025 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) وزیر اعظم محمد شہاز شریف اور وزارت توانائی اویس لغاری کی ہدایت پرچیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر رمضان بٹ کی قیادت میں ڈسکو سپورٹ یونٹس کا ریجن بھر میں بجلی چووروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

لیسکو ترجمان کے مطابق ایکسیئن شالامار احمد شہزاد چٹھہ کی زیر نگرانی ایس ڈی او بلال کالونی ملک ارشد نے ڈسکو سپورٹ یونٹ کے ہمراہ شریف پورہ اورلکھو ڈیر کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

دوران آپریشن 57 کنکشن چیک کیے گئے جس میں سے 10 ملزمان کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑا۔ملزمان کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کروا دی گئی ہے۔محکمہ کی جانب سے ملزمان کو 27540یونٹس ڈٹیکش بل کی مد میں چارج کیے گئے ہیں۔اس آپریشن میں نادہندگان سے ریکوری کرتے ہوئے 14لاکھ95ہزار550 روپے کی موقع پر ریکوری بھی کی گئی اور نادہندگان کو وارننگ دی گئی کہ اپنے واجبات جلد از جلد جمع کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :