iوندر کے علاقے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

اتوار 27 اپریل 2025 21:30

M کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء) اے این ایف کے عملے نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے وندر کے علاقے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اے این ایف ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اے این ایف کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے وندر کے علاقے میں غیر آباد مقام پر چھاپہ مار کر سمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 41 کلو افیون ، 18 کلو ہیروئن برآمد کرکے قبضے میں لے لی جس کی عالمی منڈی میں مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اے این ایف کے عملے نے نامعلوم ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :