لاہور،کاہنہ میں راستہ مانگنے پر فیملی پر بہیمانہ تشدد، دو ملزمان گرفتار

ملزمان نے فیملی پر بیلچے سے حملہ کیا ،تین سالہ بچہ سر پر بیلچہ لگنے سے بیہوش ہو گیا

پیر 28 اپریل 2025 15:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) کاہنہ کے علاقے مدینہ کالونی بازار میں گھریلو تعمیراتی کام کے باعث بند راستہ کھلوانے کی التجا پر ایک فیملی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا،واقعہ میں ایک خاتون، اس کا تین سالہ بچہ اور خاوند متاثر ہوئے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے فیملی پر بیلچے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین سالہ بچہ سر پر بیلچہ لگنے سے بے ہوش ہو گیا۔

تشدد کرنے والوں میں ذیشان، ایک نامعلوم خاتون اور دو دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے 15کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ خاتون شازیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تحقیقات کے مطابق ملزمان ذیشان اور شکیل نے راستہ بند کیا ہوا تھا اور متاثرہ فیملی کے راستہ دینے کے مطالبے پر ملزمان نے تشدد کیا دیا۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او کاہنہ اور ان کی ٹیم کو بروقت کارروائی پر شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور دیگر ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔