3مئی2025 کا سورج مرکزی تنظیم فارسٹر فارسٹگارڈ ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے لیے شاندار تبدیلیاں لیکر طلوع ہو گا

پیر 28 اپریل 2025 15:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) 3مئی2025 کا سورج مرکزی تنظیم فارسٹر فارسٹگارڈ ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے لیے شاندار تبدیلیاں لے کر طلوع ہو گا،ضلع مظفرآباد، جہلم ویلی اور نیلم سے محمدسلیم اعوان مرکزی صدر جبکہ راجہ تصویر خان مرکزی چیئرمین کے کئے متفقہ طور پر نامزد کر دئیے گے جن کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافے کے بعد ملازمین کا جوش خروش بڑھ گیا ہے۔

جبکہ انتخابات میں جوڑ توڑ کا سلسلہ بدستور جاری۔گزشتہ روزسلیم اعوان کا کہنا تھا میرا حال ماضی کھلی کتاب کی مانند ہے۔اسی دھرتی کا بیٹا ہوں، انھوں نے کہا برادری ازم اورعلاقائی ازم کے جن کو بوتل میں بند کر کے ملازمین اپنے حقوق کے حصول، اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کریں۔

(جاری ہے)

اگر ہم پر اعتماد کی مہریں ثبت کی گئیں اور ہمیں خدمت کا موقع دیں گے تو ہم انکے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔

ہمارا مقصد صرف اور صرف ملازمین کے حقوق کا دفاع کرنا ہے۔ البتہ جہاں ہم حقوق کی بات کرتے ہیں وہاں ہم ملازمین کو اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کی بھی ترغیب دیتے ہیں۔ ہمارا فوری مطالبہ 391 بیلداران کی مستقلی اور باقی ماندہ بیلداران کی ماہانہ تنخواہ گورنمنٹ کے اعلان کردہ کم از کم اجرت کے مطابق ہے۔

متعلقہ عنوان :