نامور اردوڈرامہ نگار آغاحشر کاشمیری کی برسی منائی گئی

پیر 28 اپریل 2025 17:00

نامور اردوڈرامہ نگار آغاحشر کاشمیری کی برسی منائی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی برسی پیر 28 اپریل کو منائی گئی۔ اس سلسلے میں نگار خانوں،سٹیج اور آرٹس کونسلوں کے زیر اہتمام خصوصی تعزیتی تقریبات منعقد کی گئیں جس میں آغا حشر کاشمیری کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

آغا حشر کاشمیری نے 1897 میں اپنا پہلا ڈرامہ مرید شک لکھ کر اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا ۔

انہوں نے کل133ڈرامے تحریر کئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔اسی وجہ سے انہیں انڈین شیکسپیئر کا خطاب ملا ۔آغا حشر کاشمیری کی ادبی خدمات کا دائرہ انتہائی وسیع ہے۔آغا حشر کاشمیری 28اپریل1935کو جہان فانی سے رخصت ہو گئے تھے۔ ان کی برسی کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے آغا حشر کاشمیری کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :